20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:50
غزہ: راکٹ حملے میں ایک اور صیہونی فوجی ہلاک، اسرائیل کا دعویٰ
جیو نیوز - تل ابیب… اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے کیے جانے والے راکٹ کے حملے میں ایک اورفوجی ہلاک ہوگیا ہے، اس طرح غزہ سے فائرکیے گئے راکٹس کی زد میں آکر اب تک ہلاک ہونیوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد2 ہوگئی ہے۔