تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 2:49

ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو پھانسی دے دی گئی

جیو نیوز - نئی دہلی. . . .ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو ارونہ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈ یا کے مطابق بھارتی صدر نے اجمل قصاب کی رحم اپیل مستر د کردی تھی جس کے بعد صبح 7:30 بجے بھارت کی ارونا کی جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے اجمل قصاب کو مجرم قرار دیئے جانے کے بعد موت کی سزا سنائی تھی۔پھانسی دینے کے بعد ڈاکٹروں نے اجمل قصاب کی موت کی تصدیق کردی ہے۔اجمل قصاب کا کیس چار سال سے عدالت میں چل رہا تھا جس کے بعد اسے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دے کر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.