تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:50

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے رملہ پہنچنے پر فلسطینیوں کا احتجاج

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس … امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے رملہ پہنچنے پر فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ غزہ کی صورتحا ل کا جائزہ لینے کیلئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن رملہ پہنچیں تو فلسطینی صدر محمود عباس کے کمپاوٴنڈ کے سامنے فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا۔ رملہ میں ہی اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض سے ملاقات کی، ملاقات میں حماس، اسرائیل ممکنہ سیز فائر کے معاہدے پربات ہوئی۔ غز ہ پر اسرائیلی حملوں کے 8 روز میں ہلاکتوں کی تعداد140 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ ادھر ایرانی پارلیمان کے اسپیکر علی لاری جانی نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف فلسطین کی ملٹری امداد کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.