تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 فروری 2013
وقت اشاعت: 18:50

یونان :خریسی اووگی کانسل پرستی کے مخالفین پرحملہ کی کوشش ناکام

جیو نیوز - ایتھنز…سکندرریاض چوہان…یونان کے شمالی علاقہ جات میں واقع شہر کسانتھی میں یونانی شدت پسند نیونازی جماعت خریسی اووگی اورتعصب ونسل پرست مخالف تنظیم کے کارکنان کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق کسانتھی شہر کی شاہراہوں چمسکی اوراٹھائیس اکتوبر پرشدت پسند نیونازیوں نے تارکین وطن اوردیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف احتجاجی جلوس نکالنے کی کوشش کی جبکہ اس سے قبل تعصب ونسل پرستی کے مخالف،فاشزم اوربائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنان نے ریلی نکالنے کااعلان کررکھاتھااس موقع پرخریسی اووگی کے غنڈوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھام کرسروں پرہیلمٹ پہنے اوردیگر آلات سے لیس ہوکران کے سامنے نمودار ہوئے تاہم اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کی وجہ سے دونوں گروپوں کے درمیان کسی قسم کی ہنگامہ آرائی نہ ہوسکی تاہم دونوں گروپ ایک دوسرے کودور دور سے للکارتے اورنعرہ بازی کرتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.