تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2013
وقت اشاعت: 1:54

امریکامیں کارسوار کی فائرنگ، 3افراد ہلاک، متعدد زخمی

جیو نیوز - کیلی فورنیا…امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں کارسوارکی مختلف مقامات پر اندھادھند فائرنگ سے تین افرادہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنج کاوٴنٹی میں چوری کی گئی کارمیں سوار نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کوہلاک کردیا اورٹسٹن شہرکی طرف فرارہوگیا،جہاں اس نے گاڑی سے نکل کردیگر گاڑیوں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زدمیں آکرایک شخص ماراگیا جبکہ کئی افرادزخمی ہوئے۔ جنونی نوجوان نے اسی پربس نہ کیا اورکچھ دورجاکرایک اورمقام پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اورشخص لقمہ اجل بن گیا۔پولیس کاکہناہے کہ بعد میں حملہ آورنے خود کوبھی گولی مارکرخودکشی کرلی، اس کی کار، لاش اورشاٹ گن کوتحویل میں لے لیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.