تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 فروری 2013
وقت اشاعت: 17:34

آسڑیلیا : نیو ساوٴتھ ویلز میں سیلاب، 2 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

جیو نیوز - کینبر ا … آسڑیلیا میں سیلاب کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ریاست نیو ساوٴتھ ویلز میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، میلن فورڈ کی ایک سڑک پر پانی بھرنے سے کار میں ایک شخص کی لاش ملی ہے، ایک اور واقعے میں 17 سالہ لڑکا ڈرین پائپ میں پھنسنے سے ہلاک ہوا۔ قصبے Ulla dulla میں سیلابی پانی میں پھنسے 7 افراد کوہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا، دو روز کے دوران ریسکیو اہلکار اب تک 70 افراد کی جان بچا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.