تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2013
وقت اشاعت: 3:57

آسکر ایوارڈ: ”بریو“ نے بہترین اینیمیٹڈ فیچر کا ایوارڈ جیت لیا

جیو نیوز - لاس اینجلس…فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کی تقریب جاری ہے، 85 ویں آسکر ایوارڈ ز کی تقریب امریکا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد کی گئی ہے، جہاں ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ کے ستارے جلوہ گر ہیں، جبکہ اداکاروں کے مداح بھی بڑی تعداد میں تقریب میں موجود ہیں۔ ایوارڈز میں بہترین اداکار،بہترین اداکارہ ، بہترین کاسٹیوم ڈیزائنرز اور دیگر کیٹیگریز شامل ہیں۔ تقریب میں جنوبی کورین پاپ سنگر سائی نے اپنا مشہور گینگنم ڈانس پیش کیا۔ ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے فلم ”لا میزر ایبل “میں بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں جبکہ ”بریو“ نے بہترین اینیمیٹڈ فیچر کا ایوارڈ جیت لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.