25 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:13
شمالی کوریا جوہری پروگرام ترک کر دے،جنوبی کوریا
جیو نیوز - سیول…جنوبی کوریا کی صدر نے پاک نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے،جنوبی کوریا کی نو منتخب صدر پاک گیون ہائے نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے موقع پر شمالی کوریاپر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دے ۔ اکسٹھ سالہ پاک جنوبی کوریا کے سابق آمر چنگ ہی کی بیٹی ہیں۔ ان کے والد نے 1961ء سے 1979ء تک حکومت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد پاک نے اپنے خطاب میں شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے اور ترقیاتی کاموں پر توجہ دے۔