تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:38

راول کاسترو2018ء میں صدارت سے سبکدوش ہوجائیں گے

جیو نیوز - ہوانا… کیوبا کے صدر راول کاسترو نے 2018ء میں صدارتی عہدہ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ہوانا سے نشر کردہ تقریر میں انہوں نے کہاکہ وہ 2018ء میں دوسری مدت صدارت کے خاتمے پر سبکدوش ہو جائیں گے۔ 81 سالہ کاسترو 2006ء میں اپنے علیل بھائی فیدل کاسترو کی جگہ پر صدارت کے منصب پر براجمان ہوئے تھے اور کیوبا کی نیشنل اسمبلی نے نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن کے موقع پر انہیں دوسری مدت کیلئے صدر منتخب کیا تھا۔ پارلیمنٹ نے 52 سالہ میگوئیل ڈیاز کا نیل کوان کا نائب صدر اول مقرر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.