9 مارچ 2013
وقت اشاعت: 5:14
افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب دھماکا
جیو نیوز - کابل…کابل میں زور دار دھماکا ہوا ہے، افغان حکام کے مطابق دھماکا افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوکلیئرکردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے نئے وزیر دفاع چک ہیگل غیر اعلانیہ دورے پر کابل میں موجود ہیں ۔