تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مارچ 2013
وقت اشاعت: 5:37

جبری شادیوں کا مسئلہ بنیادی طور پر برطانوی معاملہ نہیں،لندن میں سیمینار

جیو نیوز - لندن…برطانوی این جی اوز کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جبری شادیوں کا مسئلہ بنیادی طور پر برطانیہ کا معاملہ نہیں ہے ، لیکن امیگرینٹس کمیونٹی کی وجہ سے یہ برطانیہ کا بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔لندن میں خواتین کے عالمی دن پر رائل کالج کے تحت ”جبری شادیوں کا خاتمہ“ کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کے رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ کی کئی امیگرینٹس کمیونٹی میں جبری شادیوں کا مسئلہ موجود ہے۔ یہ مسئلہ سب سے زیادہ پاکستان ،بنگلا دیش،بھارت، کرد اور افریقی کمیونٹیز میں پایا جاتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.