تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:38

امریکا:تربیتی مشق کے دوران اسلحہ ڈپو میں دھماکا،6فوجی ہلاک،8زخمی

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی ریاست نیوڈا کے ہاوٴتھ رون آرمی ڈپو میں دھماکے سے 6 فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا نے فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ہاوٴتھ رون آرمی ڈپو میں دھماکا تربیتی مشق کے دوران ہوا۔دھماکے کا مقام اسلحہ کے ذخیرے سے دور بتایا گیا ہے۔ہاوٴتھ رون آرمی ڈپو میں اسلحہ کے علاوہ فوجی تنصیبات موجود ہیں۔زخمیوں کے منتقل کرنے کے لیے امریکی فوج کے ہیلے کاپٹرز ہاوٴتھ رون آرمی ڈپو پہنچ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.