12 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:1
بجلی پر سبسڈی کم کی ہے، قیمت ہرگز نہیں بڑھے گی، وزیر خزانہ
جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں بجلی پر سبسڈی کم کی ہے مگر بجلی کی قیمتیں ہر گز نہیں بڑھیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سےخطاب میں بتایا کہ آئندہ مالی سال میں پاور سیکٹر کے لیے 118ارب روپے کی سبسڈی نیپرا کے کہنے پر رکھی گئی ہے، یہ سبسڈی پچھلے سال سے کم ہے مگر بجلی کی قیمت بالکل نہیں بڑھے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لیے اتنی ہی سبسڈی رکھی ہے جتنی ضرورت ہے، رواں مالی سال کے الیکٹرک کے لیے بجلی پر نظر ثانی شدہ سبسڈی 36ارب روپے رہی، جسے آئندہ مالی سال کے لیے 20ارب روپے رکھا گیا ہے، کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے نظر ثانی شدہ سبسڈی 185 ارب روپے رہی جسے آئندہ مالی سال میں 98ارب روپے رکھا گیا ہے۔