تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:16

سندھ حکومت 20 کروڑ ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کرے گی

جیو نیوز - کراچی.........کراچی سمیت صوبے بھر میں ماس ٹرانزٹ اور دیگر اہم منصوبوں کی تعمیر کیلیے سندھ حکومت 20 کروڑ ڈالر کے اسلامی سکوک بانڈز جاری کرے گی ۔ شئیرز بازاروں میں ان بانڈز کی خرید و فروخت بھی کی جاسکے گی۔ سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بانڈز سے صوبائی حکومت 20 کروڑ ڈالر یا 20 ارب روپے سے زائد کی رقم حاصل کرے گی۔ اس رقم سے کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم اور دیگر علاقوں میں دو رویہ ہائی ویز، پُل اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔ سندھ سکوک بانڈز جاری کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا جس سے وفاقی حکومت پر اس کا انحصار بھی کم ہوگا۔ بجٹ تقریر میں صوبائی وزیر خزانہ نے رئیل اسٹیٹ انوسٹ منٹ ٹرسٹس کے قیام کیلیے ماحول سازگار کرنے کا بھی اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ مالی سال کے دوران اس طرح کے 3 سے 4 فنڈز مارکیٹ میں آئیں گے جس سے عوام اور چھوٹے سرمایہ کار شئیرز کی طرح جائدادوں میں بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.