13 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:33
خیبر پختون خوا کا 483 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
جیو نیوز - پشاور.......آئندہ مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا کا 483ارب روپے کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔وزیر خزانہ خیبر پختون خوا مظفر سید اسمبلی میں سال 2015۔ 16کے لئے 483ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے۔ایک کھرب 70ارب روپے سے زائد سالانہ ترقیاتی پروگرام کے 1250سے زیادہ جاری اور نئے منصوبوں کے لئے رکھنے کی تجویز ہے۔ جس میں 33ارب روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔بجٹ میں ضلعی حکومتوں کے لئے 25ارب روپے سے زیادہ مختص کرنے کی تجویز ہے۔بجٹ میں تعلیم کے لئے 15ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے جو رواں مالی سال کے بجٹ سے 21فیصد زیادہ ہے۔صحت کے شعبے کے لئے 8 ارب روپے سے زیادہ رکھے گئے ہیں جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہے۔سیاحت اور کھیلوں کے 53منصوبوں کے لئے 1 ارب 21کروڑ سے زیادہ رکھے گئے ہیں جبکہ توانائی اور بجلی کے 39منصوبوں کے لئے 3ارب 20کروڑ سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔آب رسانی کے24منصوبوں کے لئے 5ارب86کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔،سماجی بہبودکے بجٹ میں 23فیصد،پولیس 15فیصد،ماحولیات11فیصد،فنی تعلیم12فیصد،زراعت12 فیصداورمواصلات کے بجٹ میں 17فیصد اضافہ کیاگیاہے۔