تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:49

پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن کھل گئے، 10روز گیس فراہم کی جائیگی

جیو نیوز - لاہور/اسلام آباد.......پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز شیڈول کے مطابق پیر کی صبح آٹھ بجے سے کھل گئے۔ لاہور کے 210 میں سے 90 سی این جی اسٹیشنز پر گیس دستیاب ہوگی۔ سی این جی ایسو سی ایشن کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو دس روز مسلسل گیس فراہم کی جائے گی۔ سوئی ناردرن حکام کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ صرف بارہ لاکھ روپے اضافی زر ضمانت جمع کرانے والوں کو ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ اس شرط کے باعث ابھی تک بڑی تعداد میں سی این جی اسٹیشنز نہیں کھل پائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.