تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:19

فرانس: پی آئی اے سب سے زیادہ جرمانہ برداشت کرنیوالی ایئرلائن قرار

جیو نیوز - پیرس..... رضا چوہدری .......فرانس ایئر پورٹ حکام نے پاکستانی فضائی کمپنی پی آئی اے کو سب سے زیادہ جرمانہ برداشت کرنے والی کمپنی قرار دیا ہے۔ فرانس ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے سال 2013 اور 2014 کے دوران لینڈنگ کے اوقات اورجہازوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزیوں کے نتیجہ میں لاکھوں یورو جرمانہ کے علاوہ پی آئی ے کی آڈٹ ٹیم کی رپورٹ میں سال 2014کے دوران بھی 2013 کے ریٹ لگانے سے پی آئی اے کو ایک لاکھ 17 ہزار یورو کا نقصان ہوا ،جس کا ذمہ دار سابق کنٹری منیجرنعمان منیر کی غفلت لاپروائی کو قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ان وجوہات کی بنا پر ہزاروں مسافروں کی پریشانی اور ان میں بعض کو جہازوں کی راونگی میں تاخیر کے باعث ہوٹل اور خوراک کی فراہمی پر اٹھنے والے لاکھوں یورو کے اخراجات کا ذمہ دار بھی کنٹری منیجر کو ہی قراد دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فرانس ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سب سے زیادہ جرمانہ برداشت کرنے والی کمپنی پاکستانی قومی ایئر لائن پی آئی اے ہے۔ یہی صورتحال برقرار رہی تو فرانس ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے پی آئی اے کی فرانس آمد پر پابندی لگنے کا بھی خدشہ ہے، جس سے پی آئی اے کوناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے۔  

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.