23 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:43
مئی کے دوران آلات جراحی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
جیو نیوز - اسلام آباد...... ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2014کے مقابلے میں مئی2015کے دوران طبی اور جراحی کے آلات کی ملکی برآمدات میں37 لاکھ ڈالرکا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق مئی2014ءکے دوران آلات جراحی اور طبی آلات کی برآمدات سے 2 کروڑ53 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ رواں سال مئی 2015ءکے دوران جراحی و طبی آلات کی برآمدات کا حجم 2کروڑ90 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح صرف ایک ماہ کے دوران گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں37لاکھ ڈالر کی زائد برآمدات کی گئی ہیں۔