تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:43

سیلاب سے کھڑی فصلوں کو نقصان، سبزی، پھل کی قیمتوں میں اضافہ

جیو نیوز - لاہور.......ملک میں سیلابی صورت حال سے ایک تو کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا اوپر سے منافع خور بھی سرگرم ہو گئے۔ مون سون کی بارشوں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں زرعی زمینوں اور باغات کو بےحد نقصان پہنچا ،دیگر فصلوں کے ساتھ سبزیوں پھلوں کی پیداوار بھی متاثر ہوئی،تاہم منافع خوروں نے جیبیں بھرنے کیلیے قیمتوں میں مرضی کے اضافےکر دئیے ،ایک تو قیمتیں زیادہ ،اوپر سےناقص معیار ،شہری پریشان۔اتوار بازاروں میں ٹما ٹر 60 روپے فی کلو جبکہ پیاز 35 سے 40 روپے کلو کھلم کھلا فروخت کیا جا رہا ہے مگر کوئی روکنےو الا نہیں۔ سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیلاب اور زیادہ بارشوں سے سبزیوں اورپھلوں کی پیداوارمتاثر ضرور ہوتی ہے تاہم اسے موقع جان کر ناجائز منافع خوری پر اتر آنا انتہائِی افسوسناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.