28 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:47
من مانے فیصلوں سے 2008ءمیں اسٹاک مارکیٹ کا بحران پیدا ہوا :ظفر حجازی
جیو نیوز - کراچی.....ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے کہا ہے کہ ایڈہاک پالیسیوں اور من مانے فیصلوں کی وجہ سے 2008ء میں اسٹاک مارکیٹ کا بحران پیدا ہوا۔ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2008ءکے بحران میں 19کھرب روپے کا نقصان ہوا تھا، 2008ء کے بحران کی ایک بڑی وجہ فلور کا نفاذ تھا، فلور نافذ کرنے کے فیصلے سے چھوٹے سرمایہ کاروں کا نقصان ہوا، فلور کو نہ صرف نافذ کیا گیا بلکہ 110دن تک جاری رہنے دیا گیا، کراچی اسٹاک ایکسچینج،سینٹرل ڈیپازٹری کمیٹی کی طرف سے اختیارات سے تجاوزبھی بحران کی وجہ بنا، نیشنل کلئیرنگ کمپنی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔