18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:44
امریکی حکومت کےخلاف15 برس تک قانونی جنگ لڑنےوالی خاتون ہلاک
امریکی حکومت کے خلاف 15 برس تک قانونی جنگ لڑ کر 5 لاکھ مقامی لوگوں کو ان کا حق دلانے والی معروف مقامی خاتون لیڈر اپلوئس کوبل انتقال کرگئیں۔ کوبل کی عمر65 برس تھی، ان کا انتقال کینسر کے عارضہ کے باعث ہیلینا کے ایک ہسپتال میں ہوا۔
اپلوئس کوبل نے امریکی وزارت داخلہ کے خلاف 1996ء میں ایک مقدمہ درج کرایا جس میں کہا گیا کہ امریکی حکومت نے نیٹیوامریکن لینڈ ٹرسٹ سے اربوں ڈالر کا خرد برد کیا جس کو اس ٹرسٹ کے سادہ لوح اکاؤنٹس ہولڈر کو واپس دلایا جائے۔ حکومت کے خلاف 15 سال تے بے تھکان قانونی کارروائی کے بعد 2009ء میں حکومت نے مقامی امریکیوں کو304 ارب ڈالرکی ادائیگیاں کرنے کی حامی بھرلی جو 5 لاکھ سے زائد مقامی امریکیوں کو حاصل ہوئیں۔ کوبل کو مقامی امریکیوں کے حقوق کا محافظ سمجھا جاتا ہے جس نے مقامی آبادی کو تعلیم اور بنیادی ضروریات زندگی کا حق دلوایا۔