19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:58
مشی گن:9سالہ بیٹی سے گاڑی چلوانے پر ڈرائیور باپ گرفتار
امریکا میں نو سالہ بیٹی سے گاڑی چلوانے پر باپ ڈرائیور گرفتار، شان ویئمر کا کہناہے کہ وہ بچی کو گاڑی چلانا سکھا رہاتھا۔
امریکی ریاست مشی گن میں ایک پیٹرول پمپ کے اسٹور سے شان ویئمر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کی بیٹی گاڑی چلاتے ہوئے پیٹرول پمپ پر پہنچی اور اسٹور میں اندر آنے کے بعد ویئمر نےاسٹور مالک کو بتایا کہ زیادہ پینے کے باعث وہ گاڑی چلانے کے قابل نہیں رہا تھا۔ اور ان کی نو سالہ بیٹی نے گاڑی چلاکر یہاں پہچایا ہے۔ اسٹور مالک نے فوراً پولیس کو فون کیا۔ اور پولیس نے ویئمر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔