19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
مستقبل کی جنگیں روبوٹس اور کمپیوٹرز کے ذریعے لڑی جائینگی
مستقبل کی جنگیں روبوٹس اور کمپیوٹرز کے ذریعے لڑی جائینگی، امریکی فوج کے سائبرکمانڈ نے جنگ کی تیاری شروع کردی ہے۔ چین اور دیگر ممالک سے امریکی فوج، حکومت اور دیگر کمپیوٹرز نیٹ ورکس پر حملوں اور ڈیٹا چرانے کے بعد امریکا نے فوج میں باقاعدہ سائبر کمانڈ قائم کردی ہے۔
سائبر کمانڈر کے سربراہ ایئر فورس جنرل رابرٹ کیہلر کا کہناہے کہ فوج کے سائبر کمانڈ کا کام امریکا کے دفاعی، سرکاری اور دیگر اہم کمپوٹرز نیٹ ورکس کو سائبر حملوں سے بچانا ہوگا۔ اور سائبر جنگ کی صورت میں کسی ملک یا گروپ پر حملہ کرنا ہوگا۔ کیہلر کے مطابق سائبر جنگ یا حملوں کی صورت میں قانونی اور دیگر پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے قانون اور قانونی حکمت عملی بھی تیار کی جارہی ہے۔