19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:44
قومی شاہراہ پرکار سے اسلحہ و منشیات برآمد،تین ملزم گرفتار
قومی شاہراہ پر ایکسائز پولیس نے کار پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کارنمبر ایل ٹی ڈی 5977 پشاور سے کراچی جارہی تھی جس کو پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر روکا، ای ٹی او سراج احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے 6کاشنکوف ، 3جی تھری ، 40پستول ، ڈبل بیرل بندوق ، 4ہزار گولیاں اور دس کلوچرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان سعید الرحمان ،افتخار احمد اور زابات خان سے مزید تفتیش جاری ہے۔