تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58

سکھر: 3 ماہ کے دوران 22 بلائنڈ ڈولفنز ہلاک

دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب ڈالفن کی پراسرار ہلاکتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، مزید تین ڈولفنز گڈو کے مقام پر مردہ پائی گئیں۔



گڈوبیراج کے پانیوں میں مزید تین ڈولفنز کی لاشیں تیر رہی تھیں۔ گزشتہ روز بھی ایک اندھی ڈولفن مردہ ملی تھی۔ بظاہر ہلاکتیں سمجھ نہیں آ رہیں۔ مگر پانی کا زہریلا ہوجانا اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ گڈو سے سکھر بیراج تک ڈولفنز کی تعداد آٹھ سو سولہ ہے۔ نایاب نسل کی اندھی ڈولفنز صرف دریائے سندھ میں پائی جاتی ہیں۔ محمکہ وائلڈ لائف ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.