23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
چین میں چالیس سال بعد ہاتھیوں کا جھنڈ
چین کے صوبے یونان کے ایک گاؤں میں چالیس برس بعد ہاتھیوں کا جھنڈ دیکھا گیا، جس پر گاؤں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
زینگ ڈونگ گاؤں میں سب سے پہلے ہاتھیوں کو ایک کسان نے دیکھا۔ اطلاع پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہاتھیوں کی تلاش شروع کردی اور دو روز کی تلاش کے بعد اٹھارہ ہاتھیوں کا جھنڈ انہیں موئی فی پہاڑ کی چوٹی پر جنگل میں ملا۔
زینگ ڈونگ گاؤں چین کی ویتنام اور لاؤس کیساتھ سرحد پر واقع ہے اور یہ تینوں ملکوں کو ملاتا۔ گاؤں والوں کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے کاشت کاری میں اضافہ ہوا ہے اور گاس کی پیداوار بھی بڑھی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہاتھیوں نے خوراک کیلئے ہی اس گاؤں کا رخ کیا ہے۔