2 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:9
وزیراعلی بلوچستان کو قینچی نہ ملی تو ہاتھ سے فیتہ کاٹ لیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیتہ کاٹنے کا انوکھا انداز قینچی نہ ملی تو ہاتھ سے فیتہ کاٹ لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے فیتہ کاٹنے کا یہ انوکھا انداز یتیم اور نادار بچوں کے لئے قائم سماجی تنظیم کے دورے کے موقع پر اختیار کیا۔ جہاں وزیراعلیٰ نے فلاحی تنظیم کی انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے بس کی چابیاں دینا تھیں۔
اس موقع پر بس کے مین دروازے پر فیتہ لگایا گیا تھا جسے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کاٹنا تھا تاہم عین موقع پر قینچی نہیں ملی اور ابھی میزبان قینچی کا بندوبست کر رہے تھے کہ وزیراعلیٰ نے فیتہ ہاتھ سے کاٹ لیا، کیونکہ جناب وزیراعلیٰ کو فیتہ ہی توکاٹنا تھا چاہے قینچی سے ہو یا پھر ہاتھ سے ۔