تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 نومبر 2011
وقت اشاعت: 7:22

بھارت:انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،خاتون کی11سال بھوک ہڑتال

بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور سیکورٹی فورسز کو حاصل لامحدود اختیارات کیخلاف خاتون کی گیارہ برس سے بھوک ہڑتال جاری ہے ۔ حکام کی جانب سے ناک کے ذریعے زبردستی خوراک دی جاتی ہے ۔



ریاست منی پور میں گیارہ سال سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی آئرم شرمیلا کا کہنا ہے کہ جب تک بھارتی ریاستوں میں حقوق کی جدوجہد کو کچلنے کیلئے کالاقانون ختم نہیں کیا جاتا، ان کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔



آئرم شرمیلا کی بھوک ہڑتال کو گیارہ سال ہونے پر منی پور میں طلباء، انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت مختلف گروپوں کی طرف سے مظاہرے کئے گئے۔ آئرن لیڈی کا خطاب حاصل کرنے والی آئرم شرمیلا نے سال دو ہزارمیں آسام رائیفلز کے ہاتھوں دس شہریوں کے قتل اور سیکورٹی فورسز کو حاصل خصوصی اختیارات کے قانون کیخلاف اپنا احتجاج شروع کیاتھا۔ اس قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر اور آسام سمیت مختلف ریاستوں میں سیکورٹی فورسز بغیر وارنٹ چھاپے اور گرفتاریاں کرسکتی ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر فائرنگ کرکے لوگوں کو ہلاک بھی کرسکتی ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.