8 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:15
امریکا میں غربت میں ریکارڈ اضافہ
امریکا میں غربت میں ریکارڈ اضافہ، محکمہ شماریات کے مطابق غریبوں کی تعداد پانچ کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ شماریات کے تازہ اعداد شمار کے مطابق امریکا کا ہر چھٹا شخص غریب ہے۔ اس طرح مجموعی آبادی کےسولہ فیصد سے زئد عوام غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اور غریبوں کی تعداد چار کروڑ نوے لاکھ دس ہزار ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی غربت کے باعث امریکی کمپنیوں نے تجارت بڑھانے۔ اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کو وسیع کرنے کے منصوبوں کو ختم کرنےکا اعلان کیاہے۔ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کےباعث غریب لوگ شدید متاثر ہورہے ہیں۔