18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
جوفریزیئرکی آخری رسومات میں باکسرمحمدعلی کی شرکت
امریکا کے معروف ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپین جو فرے زیئر کی آخری رسومات فلاڈیلفیامیں اداکردی گئیں جس میں لیجنڈباکسرمحمدعلی سمیت اعلیٰ شخصیات نےشرکت کی .
فرے زیئر پہلے باکسر تھے جس نے مسلمان امریکی باکسر محمد علی کو شکست دی تھی۔ اور انیس سو چونسٹھ سے انیس سو تہتر تک باکسنگ کے تین مقابلے جیتے۔ فرے زیئر ایک ماہ سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔ اور بالا آخر گزشتہ ہفتے انتقال کرگئے۔