26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:7
اب نلکوں سے نکلے گا در جہٴ حرارت کے ساتھ رنگ بدلتا پانی
نیویارک…این جی ٹی…انفرادیت اور جدت نے اب پانی کے نلکوں میں جگہ بنالی ہے اسی لیے تو اب ان سے نکلے گا رنگ برنگا پانی۔ ان منفرد نلکوں میں ایسی LED لائٹس نصب کی گئی ہیں جو پانی کے درجہ حرارت کے ساتھ رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اگر پانی گرم ہو گا تو یہ لال یا نارنجی اور ٹھنڈا ہونے کی صورت میں نیلے رنگ کی روشنی بکھیرتی ہیں جس سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے نل سے رنگین پانی نکل رہا ہو۔