تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:23

تھائی لینڈ :دیوہیکل مگرمچھوں کے منہ میں سر دینے والے نڈرنوجوان

بنکاک…این جی ٹی…خطرناک مگرمچھ کا نام لیتے ہی انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے لیکن تھائی لینڈ میں ایسے نڈر نوجوان بھی موجود ہیں جو دیوہیکل مگرمچھوں سے چھیڑچھاڑ کرنے سے بالکل بھی نہیں گھبراتے۔ تالاب میں مقیم ان چھ فٹ لمبے مگرمچھوں کو قابو کرنے کیلئے یہ نوجوان بغیر کسی حفاظتی انتظام کے صرف لکڑی کا استعمال کر کے ان سے مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ مگرمچھ کو قابو میں کرنے کے بعد یہ نوجوان مگرمچھ کے منہ کے اندر اپنا سَر رکھ کر اس جان لیوا کھیل کا اختتام کرتے ہیں جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ جان جوکھم میں ڈال کر کھیلا جانے والا یہ کھیل بعض اوقات ان کھلاڑیوں کو مہنگا بھی پڑ جاتا ہے جیسے کہ کبھی کبھی ناراض مگرمچھ اپنے منہ میں رکھے کھلاڑی کے سَر کو دبوچ کر انہیں زخمی بھی کر دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.