26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:11
ناروے: بے احتیاطی کے باعث بادبانی کشتی پل سے ٹکرا کر تباہی کا شکار
اوسلو…این جی ٹی…کبھی کبھی ذرا سی بے احتیاطی کے باعث انسان کو لینے کے دینے پڑجاتے ہیں اور بڑے سے بڑا نقصان بھی گلے پڑجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں ناروے کے قصبے ٹنسبرگ میں دیکھنے کو ملا جہاں کشتی چلانے والے کی بے احتیاطی اُس کے گلے پڑگئی۔ بادبانی کشتی چلاتا یہ شخص تیز رفتاری سے برج کے نیچے سے گزرنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ دو حصوں میں منقسم پل آٹومیٹک نظام کے تحت واپس اپنی جگہ پر آرہا تھا۔ کشتی کے کیپٹن کو تیز رفتاری بے حد مہنگی پڑگئی جس کے باعث کشتی میں نصب شہتیر کا عمودی کھمبا واپس جگہ پرفٹ ہوتے برج سے ٹکرا کر کئی حصوں میں تقسیم ہوگیا۔