تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:47

تھائی لینڈ:ٹرین کی آمد پر منٹوں میں ہٹایا اور لگایا جانے والا بازار

بنکاک…این جی ٹی…دنیا بھر میں کھلے میدان پر تو سینکڑوں بازار لگائے جاتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں ایک ایسا منفرد بازار بھی ہے جو ایک زیرِِ استعمال پٹری کے اوپر مستقل طور پر لگایا جاتا ہے۔ اس مارکیٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی ٹرین اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچنے کیلئے اس پٹری سے گزرتی ہے تو دکاندار پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء پٹری سے ہٹا کر اس ریل کیلئے راستہ صاف کر دیتے ہیں۔ ریل سیٹی بجاتی آہستہ آہستہ گزر جاتی ہے اور اس کے گزرتے ہی دکاندار دوبارہ منٹوں میں اپنا سامان اسی طرح لگا دیتے ہیں۔ دن میں کئی مرتبہ ٹرین کی آمد پر دکاندار یہ مشق دہراتے ہیں لیکن ان کے ماتھے پر شکن تک نہیں آتی ہے۔ پٹری پر بازار سیکنڈز میں اسی طرح سجتا، ہٹتا اور پھر ہٹ کر سجا یا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.