26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:3
سلیقے سے دُھلے ہوئے کپڑوں کو تہہ لگانے والا روبوٹ
نیویارک…این جی ٹی…مختلف کاموں کی انجام دہی کرنے والے روبوٹس تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے سلیقہ مند روبوٹ سے کروا رہے ہیں جو دھلے ہوئے کپڑوں کو تہہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ PR2نامی یہ روبوٹ اپنے دو بازووٴں اور چہرے پر نصب کیمروں کی بدولت ایک ایک کپڑے کو اٹھا کر اچھی طرح چیک کرتا ہے اور انہیں سلیقے سے تہہ لگاتا ہے۔ اب اس روبوٹ کی آمد کے بعد خواتین کی کپڑوں کی دھلائی کے بعد انہیں تہہ کرنے کی جھنجھٹ ختم بھی ہوئی کیونکہ اس کام کیلئے PR2ہے نا۔