تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:3

بیچاری خاتون چڑھ گئی شرارتی پیلیکن کے ہتھے

نیویارک…این جی ٹی…شرارتی بچے تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن آج ہم ملواتے ہیں آپ کو شرارتی پیلیکن سے جو ایک خاتون کے پیچھے ہی پڑگئے۔ ریسٹورنٹ میں بیٹھی یہ خاتون اس وقت پریشان ہوگئیں جب ان پرندوں نے اپنی لمبی چونچیں مار کر انہیں تنگ کرنا شروع کردیا۔ کبھی ان کے ہاتھ نوچتے تو کبھی بال، نہ جانے ان پیلیکن کی ان سے کوئی دشمنی تھی یا پھر یہ انہیں پسند زیادہ آگئی تھیں بہرحال پرندوں کی شرارتوں سے تنگ آکر ان خاتون کو آخرکار بھاگتے ہی بنی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.