تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:4

ہتھوڑی نہ ملے تو موبائل فون سے بھی کیل ٹھونکی جاسکتی ہے

نیویارک…این جی ٹی…کیل ٹھونکنی ہو اور ہتھوڑی نہ ملے تو موبائل فون سے بھی یہ کام لیا جاسکتا ہے۔ یقین نہ آئے تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیجیے جس میں یہ صاحب اپنے مہنگے اور جدید ترین موبائل فون سے ٹھکا ٹھک کیل ٹھونک رہے ہیں۔ اس دوران نہ تو ان کے فون پر کوئی خراش آئی اور نہ ہی یہ خراب ہوا جبکہ کیل بھی پوری طرح سے اندر چلی گئی۔ لیکن جناب اپنے فون سے یہ کام لینے سے پہلے سوچ سمجھ لیجیے گا کہ یہ اس قسم کی ماردھاڑ برداشت بھی کرسکتا ہے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.