26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:56
امریکا : فلوریڈا میں لوبسٹر پکڑنے کا موسم شروع ہوگیا
واشنگٹن … امریکا میں بڑے بڑے جھینگوں lobster کے پکڑنے کا موسم شروع ہوگیا۔ یہ ہر سال منایا جانے والا امریکا کا ایک انتہائی مقبول تفریحی ایونٹ ہے، اس کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک بھی کہلاتا ہے۔ ریاست فلوریڈ ا کے جنوبی علاقے میں ہزاروں افراد اور غوطہ خور lobster پکڑنے کیلئے ساحل پر پہنچ گئے ہیں، تاکہ مزیدار جھینگے پکڑ کر لطف اٹھایا جاسکے۔ اس مہم میں کچھ لوگ زخمی ہوتے ہیں اور کچھ جان سے جاتے ہیں ، گزشتہ 2 برس میں اس سیزن کے دوران 2 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔