تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 جولائی 2013
وقت اشاعت: 3:51

امریکی سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی مصنوعی الیکٹرونک جلد تیار کر لی

کیلیفورنیا… این جی ٹی…مصنوعی انسانی اعضاء کی جانب کامیاب پیش قدمی کے بعد سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی الیکٹرونک جلد بھی تیار کر لی ہے۔جی ہاں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تیار کردہ جلد چھونے اور دباوٴ پر ردعمل بھی ظاہر کرتی ہے جسے چھوئے جانے پر اس میں موجود ایل ای ڈی لائٹس جل اٹھتی ہیں اور بہت زیادہ دباوٴ ڈالا جائے تو روشنی میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔پولیمر سے تیار کردہ اس جلد پر سیلیکون کی پٹی لگائی گئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کاغذ جتنی باریک اس جلد کا استعمال اسمارٹ فونز، کار ڈیش بورڈز اور روبوٹس میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.