28 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:2
15ٹن وزنی دنیا کا سب سے بڑا مقناطیس شگاگو پہنچا دیا گیا
نیویارک…این جی ٹی…دنیا کا سب سے بڑا مقناطیس گذشتہ روز امریکی ریاست نیویارک سے ریاست ایلی نوائے کے شہرشکاگوپہنچا دیا گیا۔اُڑن طشتری کی شکل کا یہ مقناطیس15ٹن وزنی اور50فٹ چوڑا ہے جو3ہزار 200میل زمینی اور سمندری سفر طے کرتے ہوئے شکاگو پہنچا ہے۔16پہیوں والی خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ سواری پر لاد کر5سے15میل فی گھنٹہ کا سفر طے کرتے ہوئے شکاگو پہنچنے والے اس مقناطیس کے سفری اخراجات کم وبیش35لاکھ(3اعشاریہ5ملین)ڈالر آئے ہیں۔واضح رہے کہ نیویارک سے شکاگو منتقل کیے گئے اس مقناطیس کو نئی سائنسی تحقیقات اور تجربوں کا حصہ بنایا جائیگا۔