تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:50

بھوک و افلاس کی نشاندہی کے لیے ڈبل روٹیوں سے بنا جنگی ٹینک

ریوڈی جنیرو…این جی ٹی… حال ہی میں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ منتخب ہونے والے پوپ فرانسس 76سالہ جارج ماریو برگوگلیو آجکل برازیل کے دورے پر موجود ہیں۔اس موقع پر جہاں اُنکوں شاندار انداز میں خوش آمدید کہنے کے لیے بیشمار تیاریاں کی گئی ہیں وہیں برازیل کے ملکی مسائل کی جانب بھی پوپ کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔اس سلسلے میں برازیل کے مختلف حصوں میں پائے جانے والے بھوک و افلاس کے مسئلے کی عکاسی کے لیے ریو ڈی جنیرو میں ڈبل روٹیوں سے بنا جنگی ٹینک پیش کردیا گیا ہے۔امدادی تنظیم ورلڈ فیوچر کاؤنسل کا تیار کردہ بریڈ ٹینک کا یہ دیوہیکل ماڈل برازیل کے مختلف حصوں میں لے جایا جارہا ہے تاکہ پوپ فرانسس اس ٹینک کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں کی محرومیوں کے لیے کچھ کوششیں کرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.