29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:29
فلوریڈا میں سب سے لمبا کیوبن سینڈوچ تیار
فلوریڈا…امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں سب سے لمبا کیوبن سینڈوچ تیارکرکے ورلڈ رکارڈ بنالیاگیا۔ ٹامپا میں ہر سال سینڈوچ بنانے کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے۔پچھلے سال 36 فٹ لمبا کیوبن سینڈوچ تیار کیا گیا تھااور اس بار 45 فٹ لمبا سینڈوچ تیارکرکے نیاورلڈرکارڈقائم کردیا گیا۔بعدمیں اس سینڈوچ کو شہر کے بے گھر افراد میں تقسیم کردیا گیا۔