29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:19
اسکاٹ لینڈ :778فٹ اونچی پاور پلانٹ کی چمنی زمین بوس کردی گئی
ایڈن برگ…این جی ٹی…اسکاٹ لینڈ کی کاؤنسل انورکلائیڈ میں بلند ترین چمنی کو گزشتہ روز دھماکوں سے زمین بوس کردیا گیا۔ متروک شدہ انورکپ پاور اسٹیشن کی 778فٹ (236میٹر) اونچی چمنی کو گرانے کے لیے آدھا ٹن دھماکا خیز مواد کا سہارا لیا گیا جسے چمنی کے مختلف حصوں میں نصب کردیا گیا۔ 14لاکھ اینٹوں اور 20ہزار ٹن کنکریٹ سے تعمیر کی گئی اس چمنی کو بعد ازاں بٹن دبا کر گراوٴنڈ فلور اور 10ویں منزل پر دو ریموٹ کنٹرول دھماکوں سے سیکنڈوں میں مٹی کا ڈھیر بنادیاگیا۔