تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:19

برطانیہ:867 افراد نے سپرمین کا روپ دھار کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

لندن…این جی ٹی…برطانوی کاوٴنٹی کمبریا کے علاقے لیک ڈسٹرکٹ میں 867افراد نے سپر ہیرو سپرمین کا روپ دھار کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ لیک ڈسٹرکٹ میں جاری کینڈل کالنگ فیسٹیول کے موقع پر کاسٹیوم ایکسپرٹس Escapade کے تعاون سے امدادی مقاصد کے تحت خصوصی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے شرکاء سے کامک ہیرو سپرمین کے لبادے میں شرکت کی درخواست کی گئی۔ نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا ٹارگٹ لیے تقریباً 867افراد معروف ہالی ووڈ ہیرو سپرمین کا سرخ اور نیلے رنگ کا کاسٹیوم، پیٹھ پر لال چادر اور لال جوتے پہن کر ایک جگہ جمع ہوئے۔ موقع پر موجود گینز کے نمائندے نے کاسٹیومز میں موجود تمام افراد کی گنتی مکمل کرتے ہوئے اسے نیا ریکارڈ قرار دے دیا اور اس ایونٹ کو سپرمین کے سب سے بڑے اجتماع کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بکس میں شامل کرتے ہوئے منتظمین کو اعزازی سند سے بھی نوازا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپرمین کاسٹیوم کے ساتھ سب سے بڑے اجتماع کا ریکارڈ امریکی شہر شکاگو کے پاس تھا جہاں ہالی ووڈ فلم مین آف اسٹیل کی تشہیر کیلئے 566افراد کی مدد سے یہ ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.