تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:20

نیویارک میں پوگو اسٹکس پر کرتب دکھانے کا مقابلہ

نیویارک…این جی ٹی…یوں تو اچھل کود کرنا سب کو آتا ہے لیکن ان نوجوانوں کی اُچھل کود کچھ الگ ہی ہے۔ پوگو اسٹک پر اچھلنے کے ماہر نوجوانوں کے درمیان نیویارک میں ایک عام مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ایک مقامی پارک میں منعقد کیے گئے اس مقابلے میں کھلاڑیوں نے جج حضرات اور دیگر شائقین کے سامنے Pogo کے اس دلچسپ کھیل میں خصوصی طور پر تیار کردہ اسٹکس کے ذریعے کئی فٹ تک فضا میں بلند اچھلتے، قلابازیاں کھاتے اور ایک دوسرے کے اوپر سے چھلانگیں لگا کر ایسے کمالات دکھائے کہ سب حیران رہ گئے۔ واضح رہے کہ پوگو اسٹک پر اچھلنے کودنے کا یہ کھیل ناصرف نوجوانوں میں بڑی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے بلکہ خصوصی طور پر اسے سیکھا اور سکھایا بھی جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.