تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:51

آرکنساس:کارڈ بورڈ سے بنی کشتیوں کی 27ویں سالانہ ورلڈ چمپئن شپ ریس

لٹل راک…این جی ٹی…امریکی ریاست آرکنساس کے شہر ہیبر اسپرنگز میں کارڈ بورڈ سے بنی کشتیوں کی 27ویں سالانہ ورلڈ چمپئن شپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 50کارڈ بورڈ کشتیوں نے حصہ لیا۔ ہر سال منعقد ہونے والی اس دلچسپ ریس میں ہر عمرکے افراد نے زوروشور سے حصہ لیا اور خصوصی طور پر گھر میں اس مقابلے کیلئے کارڈ بورڈ سے کشتیاں تیار کیں۔ سیلنگ وڈ سپر ہیروز کی تھیم کے ساتھ ہونے والی اس دلچسپ ریس میں جہاں لوگوں نے کارڈ بورڈ سے دلکش انداز میں ڈیزائن اور سجائی گئی کشتیوں کے ہمراہ شرکت کی وہیں خود ریسرز نے بھی دلچسپ و عجیب کاسٹیوم زیب تن کر رکھے تھے۔ جھیل کے پانی میں موٹر اور مشین کے استعمال کے بغیر چپو چلا کر چلائی جانے والی کارڈبورڈ کشتیاں بمشکل ہی تھوڑا سا فاصلہ طے کر پائیں لیکن جو کشتی پانی میں بغیر بھیگے مقررہ فاصلہ طے کرنے میں کامیاب رہی اسے ریس کا فاتح قرار دیا گیا۔ اسی طرح بہترین انداز میں ڈیزائن اور تیار کی گئی کارڈ بورڈ کشتی کو پرائیڈ آف دی فلیٹ اورڈرامائی انداز میں ڈوبنے والی کشتی کو دی ٹائی ٹینک ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.