29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:27
CraziestMarriageProposal_s
نیویارک…این جی ٹی…گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پھول پیش کرنا اور شادی کی پیشکش کرنا یہ تو آپ نے بہت سی فلموں میں دیکھا ہوگا لیکن زیر نظر تصویر جس ویڈیو سے لی گئی ہے اس میں نوجوان نے اپنی دوست کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی۔ چھت کے کنارے پر کھڑا یہ نوجوان بات کرتے ہوئے اچانک چھت سے نیچے گر پڑا اور جب اس کی دوست نے گھبراہٹ اور تشویش کے عالم میں نیچے جھانکا تو شادی کا ایک خوبصورت پروپوزل اس کی نگاہوں کے سامنے تھا۔ ظاہر سی بات ہے کہ اس انوکھے انداز میں پروپوز کیے جانے کے بعد کون لڑکی ہے جو انکار کرسکتی ہے لہٰذا یہ خاتون بھی فوراً ہی شا دی کے لیے راضی ہوگئیں اور منگنی کی انگوٹھی پہن لی۔