29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:43
فلوریڈا کے گارڈن میں سرخ و سفید بگلے کی شاندار ڈانس پرفارمنس
تلہسی…این جی ٹی…جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا؟؟؟لیکن فلوریڈا کے گارڈن میں سرخ وسفید بگلہ ناچا سب نے دیکھا۔ جی ہاں امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک گارڈن میں رہائش پذیر ایک Pinky نامی بگلے نے یہاں آنے والے مہمانوں کو محظوظ کرنے کیلئے اپنے انداز میں ایک دلفریب ڈانس کیا۔ اس بگلے نے اپنی دونوں ٹانگوں کو فرش پر مارتے ہوئے آواز پیدا کرکے گول، گول گھومتے ہوئے مخصوص ٹیپ ڈانس پیش کیا جسے دیکھ کر ناصرف سب خوش ہوئے بلکہ اس بگلے نے اپنی پوشیدہ صلاحیت کا بھی اظہار کر دیا۔