29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:15
جلد باز لوگوں کے لیے سیڑھیاں اترنے کا انوکھا طریقہ
برلن…این جی ٹی…جن لوگوں کو ہر کام جلدی جلدی کرنے کی عادت ہو انہیں آہستہ آہستہ سیڑھیاں اترنا پسند نہیں ہوتا۔ ایسے افراد کے لیے جرمنی کے شہر برلن میں سیڑھیاں اترنے کے لیے یہ دلچسپ طریقہ سامنے لایا گیا ہے۔ برلن کے سب وے اسٹیشن میں سیڑھیوں کے ساتھ یہ چکنی سلائیڈ نصب کی گئی اور تیزرفتاری کے شوقین افراد اس پر سے پھسلتے ہوئے سیکنڈوں میں اوپر سے نیچے آجاتے ہیں۔