29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:16
مصوری کا نیا انداز…برش کی جگہ اسکیٹ بورڈ کا استعمال
لندن…این جی ٹی…ایک برطانوی مصور نے مصوری کا نیا انداز اپناتے ہوئے برش کی جگہ اسکیٹ بورڈ کا استعمال شروع کر دیاہے۔ اس مصور نے ایک خالی سوئمنگ پول کو پینٹ کرنے کے لیے اپنے اسکیٹ بورڈ میں اسپرے پینٹ کی بوتل فکس کرکے اسیکٹنگ کے ذریعے مصوری کا منفرد مظاہرہ کیا۔ خاص طورپر تیار کئے گئے اس اسکیٹ بورڈ پر جب سوئمنگ پول کے چکر لگائے گئے تو پورا پول خوبصورت نقش و نگار سے سج گیا اور وسیع وعریض سوئمنگ پول کی سجاوٹ گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں مکمل ہوگئی۔